استاد کی تعریف: اصلی استاد یا معلم کون ہوتا ہے؟
*اچھا اُستاد* ’’استاد وہ نہیں جو کتاب پڑھائے، اصل استاد تو وہ ہےجس کی بات دلوں کو چھوجائے!‘‘ استاد کی تعریف استاد ایک موٹیویٹر ہوتا ہے۔ استاد کیلئے صرف پڑھا دینا، بتا دینا کافی نہیں ہے۔ عمل کیلئے اکسانا، قوتِ ارادی پیدا کرنا، عزم پیدا کرنا، انرجی پیدا کرنا۔۔۔ استاد کا کام ہے۔ پچھلے سو سال کے اندر صر ف انہی ملکوں نے ترقی کی ہے جہاں پڑھانے کا لائسنس ہے۔ وہاں پر اسلحے کا لائسنس آسانی سے مل جاتا ہے، مگر پڑھانے کا اجازت نامہ مشکل سے ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلحے سے صر ف اتنے لوگ مرسکتے ہیں جتنی گولیاں اس میں ہوتی ہیں، جبکہ ایک استاد میں لامحدود گولیاں ہوتی ہیں۔ اس میں اتنا بارود ہوتا ہے کہ یاتو وہ پوری نسل کو اُڑا کر رکھ دیتا ہے یا بنا دیتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اسے پڑھانے کا لائسنس دیا جاتا ہے جس میں چھے خصوصیات ہوں: -1 متعلقہ مضمون پر مکمل مہارت پہلی خصوصیت یہ کہ استاد کو اپنے مضمون پر مکمل مہارت ہو۔ مضمون پر مہارت کا مطلب ہے، اپنے مضمون کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کرنا۔ -2 بات چیت/ابلاغ کی صلاحیت دوسری خصوصیت یہ ہے کہ استاد میں بات چیت /ابلاغ کی صلاحیت ہو۔ ابلا...