سات جگہوں پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا گیا ہے

الجواب بعون الملک الوھاب قبرستان میں نماز پڑھنا منع ہے جب کہ قبر سامنے ہو یا قبرپر کھڑا ہو کر نماز پڑھی جاٸے اس لیے کہ  مندرجہ ذیل حدیث میں ان سات مقامات میں سےجہاں نماز پڑھنے کی 
ممانعت آٸی ہے  ایک قبرستان بھی ہے۔
:*حدیث:*
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے 

أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم نَهَی أنْ يُصَلَّی فِي سَبْعَةِ مَوَاطِنَ : فِي الْمَزْبَلَةِ، وَالْمَجْزَرَةِ، وَالْمَقْبَرَةِ،      وَقَارِعَةِ الطَّرِيْقِ، وَفِي الْحَمَّامِ، وَفِیْ مَعَاطِنِ الإِبِلِ، وَفَوْقَ ظَهْرِ بَيْتِ اﷲِ

ترمذی، السنن، أبواب الصلاة، باب ما جاء فی کراهية ما يصلی إليه وفيه، 1 : 375، رقم : 346

’’بے شک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات جگہوں پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا : (1) کوڑاکرکٹ ڈالنے کی جگہ یعنی جہاں کوڑا کرکٹ ڈالی جاتی ہیں، (2) قصاب خانہ میں (جہاں جانوروں کو ذبح کیاجاتا ہے)، (3) قبرستان میں، (4) چلتے راستہ میں، (5) حمام میں (نہانے کی جگہ)، (6) اونٹوں کے باڑے میں، (7) بیت اﷲ کی چھت پر۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فاصلے سے کھڑے ہونے کی صورت میں نماز اگرچہ ہو جائےگی تاہم

موکل کی بتائی ہوئی رقم سے زائد قیمت میں بیچنا جائز ہے

نکاح کس سے جائز ہے اور کس سے نہیں